اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے مصر میں روسی طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس دھشتگرد ٹولے نے ایک بیان جاری کر کے روس کے ۲۴۴ مسافروں سے بھرے طیارے کو گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام روس کے ان حملوں کا جواب ہے جو وہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کر رہا ہے۔
یہ دعویٰ ایسے حال میں ہے کہ مصر میں روسی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ یہ طیارہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث گرا ہے۔
مصری عہدہ داروں نے تاکید کی ہے کہ یہ طیارہ ۳۰ ہزار کلو میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور اتنی بلندی پر اسے حملے کا نشانہ بنانا بعید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲